Breaking News

چینی صدر کے دورہ بھارت پر تشویش ہے نہ دوستی متاثر ہوگی، پاکستان

 

اسلام آباد: دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ چینی صدر نے جلد پاکستان آنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نوازشریف کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔ چینی صدر کے دورہ بھارت پرتشویش ہے نہ ہی اس سے پاک چین دوستی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ غیرملکی سفیروں کی طاہرالقادری سے ملاقاتوں کی دفتر خارجہ سے کوئی اجازت نہیں لی گئی۔ افغانستان سے مسلسل دہشت گرد حملوں پرپاکستان کو سخت تشویش ہے۔ اس حوالے سے افغان حکومت سے احتجاج کرچکے ہیں۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران چینی صدرژی جن پنگ نے مشیرخارجہ سرتاج عزیزسے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ وہ جلدپاکستان کا دورہ کریں گے۔ افغانستان سے مسلسل دہشت گرد حملوں بارے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے۔ ہم نے پہلے بھی اس حوالے سے افغان حکومت سے احتجاج کیا جبکہ 2 روز قبل افغان صوبے پکتیکا سے 100 دہشت گردوں کے شمالی وزیرستان میں حملے پر بھی افغان حکومت سے احتجاج کیا ہے۔افغانستان سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کا خاتمہ کرے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ غیر ملکی سفیروں کی علامہ طاہرالقادری سے ملاقاتوں بارے اخبارات میں ضرورپڑھا تاہم اس بابت دفتر خارجہ سے کوئی اجازت نہیں لی گئی۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلیے عالمی برادری سے مدد کی اپیل نہیں کی تاہم عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی) سمیت بین الاقوامی ادارے سیلاب متاثرین کو معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved