دھرنے والے اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوگئے،شہبازشریف

 

چینوٹ :  وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں لندن پلان نے ملک کو نقصان پہنچایا، دھرنے والے اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوگئے۔ شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے بجلی کے بل دو ماہ کیلئے موخر کرنے کی سفارش کا بھی وعدہ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طوفانی دوروں پر ہیں، چھوٹے میاں چنیوٹ کے علاقے احمد آباد پہنچے تو توپوں کا رخ دھرنوں والوں کے ہی طرف تھا۔ سماء سے خصوصی بات چیت میں شہباز شریف نے کہا کہ انقلاب والوں نے معاشی انقلاب کا راستہ روک دیا لندن پلان نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو بھی حوصلہ دیا، بولے نہ صرف دو ماہ کے بجلی کے بل موخر کروائے جائیں گے بلکہ عيد سے پہلے امدادی رقم کی پہلی قسط بھی ادا کر دیں گے۔ اس سے پہلے چھوٹے میاں نے حافظ آباد کے علاقے ونیکے تارڑ بھی گئے اور متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی  یقین دہانی کرائی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.