سندھ دشمن رویے کا خاتمہ ہونا چاہئے، پی ٹی آئی رہنماءاپنے الفاظ واپس لیں: خوش بخت شجاعت

 

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کی رہنماءخوش بخت شجاعت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لیڈرز نے اپنے منشور کی خلاف ورزی کی، ہم صوبے کی بات کرتے ہیں، سندھ کی تقسیم کی نہیں بات کبھی نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق نئے صوبوں پر پی ٹی آئی رہنماءکے بیان کے خلاف اہلیان ڈیفنس، کلفٹن سمیت سول سوسائٹی نے تین تلوار پر احتجاج کیا۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے خوش بخت شجاعت نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر ز نے اپنے منشور کی خلاف ورزی کی، یہ ایک علامتی احتجاج ہے، بہتر ہے پی ٹی آئی کے لیڈرز اپنے الفاظ واپس لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ دشمن رویے کا خاتمہ ہونا چاہئے، کراچی کما کر پورے پاکستان کو کھلاتا ہے، اس کی اہمیت کو سمجھنا پڑے گا، پوری دنیا میں مقامی یونٹس بنائے جاتے ہیں لیکن پاکستان میں ملکی مسائل کا حل نکالا جائے تو دشمنی نکال لی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف ایک صوبے کی نہیں پورے پاکستان کی بات کر رہے ہیں، 1947ءکے بعد بھارت نے سب سے پہلے جاگیرداروں اور وڈیروں کا خاتمہ کیا لیکن پاکستان میں انہیں سروں پر بٹھا لیا گیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.