سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے عمران خان کو الزامات ثابت کرنے کے لیے تین دن کا وقت دے دیاہے اور اعلان کیاہے کہ الزامات ثابت ہونے پر وہ سیاست چھوڑدیں گے ورنہ عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ۔اپنے ایک بیان میں سید خورشیدشاہ کاکہناتھاکہ عمران خان آئے روز نیا ہی بیان دے دیتے ہیں، عمران خان کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں لیکن وہ مزید صفائی نہیں دیناچاہتے ، عمران خان اپنے الزامات ثابت کریں ، ایک بھی کیس ثابت کردیں تو وہ 45سالہ سیاسی کیریئرکو خیرباد کہہ دیں گے ۔اُنہوں نے کہاکہ خداراعمران خان کراچی کو اسلام آباد نہ بنائیں ، شہرقائد میں امن وامان کی صورتحال ، حالات اسلام آبادسے مختلف ہیں ۔
Leave a Reply