عمران خان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات ،رانا ثناءاللہ کیخلاف مقدمہ درج

 

ملتان: تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے پر سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر اولیاءمیں ایک شہری کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ میں درخواست دائر کی گئی کہ سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی جانب سے عمران خان کے خلاف مسلسل ناشائستہ زبان کا استعمال جاری ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو ان کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے پولیس کو سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے دیا جس کے بعد ان کے خلاف تھانہ چہلیک میں دفعہ 153کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.