کراچی: نیوی ڈاکیارڈ پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور تحقیقاتی اداروں نے ایس پی علی شیرجاکھرانی اور حملے میں مارے جانیوالے اُن کے صاحبزادے اویس جاکھرانی کا موبائل ریکارڈ حاصل کرلیا جبکہ ملزم نے حملے میں اپنے باپ کے زیراستعمال دو قسم کا اسلحہ استعمال کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایس پی علی شیرجاکھرانی کے حملے میں مارے جانیوالے صاحبزادے نے تین ماہ قبل افغانستان سے تربیت حاصل کی اور اس دوران اہل خانہ سے ٹیلی فونک رابطے میں رہا، علی شیرجاکھرانی کے موبائل ڈیٹاسے افغانستان میں رابطوں کے ثبوت مل گئے ۔
ذرائع کے مطابق اویس جاکھرانی نے اپنے والد کے زیراستعمال دو قسم کا اسلحہ استعمال کیا جس کی فرانزک رپورٹ بھی سیکیورٹی اداروں کو موصول ہوگئی ہے
Leave a Reply