کوئٹۃ: الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 267جھل مگسی کچھی کی نشست پر ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد حسین مگسی کی کامیابی کوکالعدم قرار دیکر اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔جمعہ کو الیکشن ٹریبونل کے سربراہ محمد نعیم کاکڑ نے حلقہ این اے 267جھل مگسی کچھی سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد حسین مگسی کی کامیابی کو کالعدم قرار دیدیا ان کے خلاف آزاد امیدوار سردار یار محمد رند کے حمایت یافتہ امیدوار میر عبدالرحیم رند نے انتخابی عذاداری دائر کررکھی تھی ۔
Leave a Reply