پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے خلاف مزید تین مقدمات درج

 

اسلام آباد :   جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور حملہ کرنے پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے خلاف مزید تین مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے تھانے سیکریٹریٹ میں دونوں جماعتوں کے خلاف مزید تین مقدمے درج کیے گئے، پہلا مقدمہ دہشت گردی، اغوا، چوری سے متعلق، ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ پر حملہ کرنے والے پی اے ٹی کے دس نامعلوم افراد کے خلاف، جب کہ تیسرا مقدمہ پی ٹی وی کی عمارت پر حملے کے دوران کیمرے چوری کرنے، نادرا کے ڈرائیور کو اغوا اور حبس بے جا میں رکھنے پر درج کیا گیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.