Breaking News

الیکشن کمیشن نے حکومت سے اہم اصلاحات کامطالبہ کردیا

 

اسلام آباد: انتخابات کو دھاندلی سے پاک کرنے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی )نے حکومت سے آئندہ انتخابات کیلئے نئی مردم شماری، حلقہ بندیوں ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے الیکشن کمیشن کے سیکریٹری نے نئی اصلاحات پر مبنی دس تجاویز انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے حوالے کر دی ہیں جس میں تجویز دی گئی ہے کہ حکومت آرٹیکل 224میں ترامیم متعارف کرائے اور بائیو میٹرک سسٹم اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے جلد از جلد قانون سازی کرے۔
الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات سے قبل نئی مردم شماری کو نا گزیر قرار دیا ہے، ترمیمی مسودے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو جلد از جلد ووٹ کا حق دیا جائے اور پارلیمنٹ کی مخصوص نشستیں سیٹوں کے بجائے ووٹوں کے تناسب سے دی جائیں۔الیکشن کمیشن نے حکومت سے مزید مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی مدت ختم ہونے پر 90 کے بجائے 120 دن میں انتخابات کرانے کی چھوٹ دی جائے اور انتخابات سے 60 دن قبل حتمی پولنگ سکیم جاری کرنے اور ریٹرنگ افسران سمیت تمام پولنگ سٹاف پر زیادہ سے زیادہ اختیار دیئے جائیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved