Breaking News

بھارت نے آبی تنازعات میں لچک نہ دکھائی تو دیگر آپشن استعمال کریں گے : پاکستان

 

لاہور:پاکستانی انڈس کمشنر مرزا آصف بیگ کی قیادت میں 3 رکنی وفد مذاکرات کے لئے واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوگیا ہے جہاں پاکستانی انڈس واٹر کمیشن کاوفد بھارت میں 5 روزہ قیام کے دوران پانی کے معاملات پر بات چیت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی انڈس کمشنر مرزا آصف بیگ اور دیگر اراکین مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر بنائے جانے والے ہائیڈرو منصوبے میار کا دورہ کریں گے اورکشن گنگا ڈیم کے ڈیزائن پر بات چیت کریں گے۔ وفد بھارت کی طرف سے بغیر اطلاع پانی چھوڑنے کا معاملہ بھی اٹھائے گاجسکے سبب پاکستان کو بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ بھارت نے آبی تنازعات میں لچک نہ دکھائی تو دیگر آپشن استعمال کریں گے ، پاکستان کے پاس عالمی ثالثی عدالت جانے کا آپشن بھی موجود ہے ۔

عمران خان الزامات ثابت کریں گے ، ورنہ عدالت جاﺅں گا: خورشید شاہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved