Breaking News

ضرب عضب،کلئیرنگ کےدوران دہشتگردوں کی فائرنگ،صوبیدارشہید

 

راولپنڈی :    شمالی وزیرستان ایجنسی میں پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، کلیئرنگ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائب صوبیدار مزمل شہید ہوگئے، جب کہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے بویا میں علاقہ دہشت گردوں سے صاف کرنے کے دوران چھپے ہوئے دہشت گردوں نے پاک فوج پر حملہ کردیا، فائرنگ سے نائب صوبیدار مزمل شہید، جب کہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کا واقعہ علاقہ بویا سے پانچ کلو میر جنوب مشرق میں پیش آیا، واضح رہے کہ دہشت گردوں کے 11 جون کو کراچی ایئرپورٹ پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جانب سے 15 جون بروز اتوار ضرب عضب کے نام سے آپریشن شروع کیا گیا، جس میں اب تک کی کامیاب کارروائی کے بعد 1000 سے زائد دہشت گردوں کو صف ہستی سے مٹا دیا گیا، جب کہ دہشت گردوں کی کمین گاہیں، اسلحہ ڈپو اور مواصلاتی نظام بھی تباہ و برباد کردیئے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved