Breaking News

کالعدم تحریک طالبان نے افغان کمانڈر محمد حسن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

 

پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کے افغان کمانڈر محمد حسن شمالی وزیرستان میں بویا کے مقام پر پاک فوج سے جھڑپ میں ماراجاچکا ہے، انہوں نے شوال میں ایک جیٹ طیارے کو اینٹی ائیر کرافٹ میزائل سے نشانہ بنانے کا دعوی بھی کیا۔ مرکزی ترجمان ٹی ٹی پی شاہد اللہ شاہد کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کابل سے تعلق رکھنے والا طا لبان کمانڈر محمد حسن دو دن قبل شمالی وزیرستان میں بویا کے مقام پر پاک فوج سے جھڑپ میں ہلاک ہو چکا ہے،محمد حسن افغانستان کی جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ پاکستان میں سرگرم تھا۔ ترجمان نے دعوی کیا کہ ضرب عضب ناکامی کا شکارہے، میڈیا جھوٹے دعووں سے قوم کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔طالبان ترجمان نے کہا کہ 900 ملکی و غیر ملکی طالبان کی ہلاکت ، کمانڈاینڈ کنٹرول کی مکمل تباہی ،شمالی وزیرستان کے اکثر علاقے کلئیرکرانے سمیت ملالہ حملے کے ذمہ داروں کی گرفتاری اورکراچی سمیت مختلف مقامات پر پولیس اور رینجرز مقابلوں میں تحریک طالبان کے ساتھیوں کی ہلاکت جیسی خبریں بے بنیاد ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved