تحریک انصاف نے این اے 149کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

 

ملتان :پاکستان تحریک انصاف نے این اے 149میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بائیکاٹ کا فیصلہ پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے ،آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ یادر ہے کہ قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کے بعد مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 149کی اس نشست پر 16 اکتوبر کو ضمنی انتخاب کا اعلان کر دیا تھا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.