دھرنوں کیخلاف، ایل او سی کھلوانے کیلئے آزادکشمیرقانون سازاسمبلی میں قراردادیں منظور

 

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی نے اسلام آباد دھرنوں کے خلاف اور لائن آف کنٹرول کھولنے کے لیے قرار دادیں منظورکرلی ہے ۔ ایوان میں پیش کی گئی قرارداد میں کہاگیاہے کہ اسلام آباد میں دھرنے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے لیے دیئے جارہے ہیں اور یہ ایوان کسی صورت ایسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے د ے گا۔
ایل او سی کھولنے کے حق میں منظور کی گئی قراردادکے متن میں مطالبہ کیاگیاہے کہ حکومت پاکستان ، قوام متحدہ سے مل کر لائن آف کنٹرول کھلوائے اور سیلاب سے متاثرہ مقبوضہ کشمیر کے عوام تک رسائی کو یقینی بنایاجائے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.