شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثے میں 9افرادجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیاجسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیاگیاہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق سرائے گدائی کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر کی بریک فیل ہوگئیں جس کی وجہ سے بے قابو ہو کر دوکاروں پر جاچڑھا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں بری طرح تباہ ہوگئیں ۔ ریسکیوذرائع کے مطابق کاروں کو کاٹ کر لاشوں اورزخمیوں کو نکالاگیاتاہم دوزخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔
Leave a Reply