پشاور: دہشت گردی کی اہم وارداتوں میں ملوث ملزم کو پشاور سے گرفتار کرلیا گیا ہے، شدت پسند سات مقدمات میں کراچی پولیس کو مطلوب ہے،کراچی پولیس نے پشاور سے گرفتار مبینہ دہشت گرد عمران خلیل کی حوالگی کے لئے پشاور پولیس سے رابطہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ریگی کے علاقے میں چھاپہ مارا، کارروائی میں عمران ولد عباس نامی دہشت گرد کو حراست میں لے لیا ہے۔
گرفتار شدت پسند عمران دہشت گردی کے سات مقدمات میں کراچی پولیس کو مطلوب تھا اور گرفتاری کے خوف سے پشاور میں روپوش تھا۔
گرفتار شدت پسند پر مختلف کارروائیوں میں بارود اور دیگر مواد فراہم کرنے کا الزام ہے، گرفتار عسکریت پسند کے قبضے سے شارٹ گن اور مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،گرفتار شدت پسند کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی پولیس کی جانب سے پشاور پولیس سے رابطہ کرکے کہا گیا ہے کہ ملزم کراچی پولیس کو دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب ہے جس کے خلاف تھانہ اتحاد ٹاﺅن میں 31 مئی کو ایف آئی آر درج ہوئی تھی، عمران تہکال کا رہائشی ہے۔
Leave a Reply