Breaking News

ٹیسٹ ٹیوب سیاستدانوں کے متحمل نہیں ہو سکتے: بلاول بھٹو

 

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم سٹیبلشمنٹ کے پیدا کردہ ٹیسٹ ٹیوب سیاستدانوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال پر توجہ دینے کا ہے۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جب آپریشن ضرب عضب شروع ہوا تو انہوں نے سیاسی جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور اس پر قائم رہے۔ بلاول کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال پر توجہ دینے کا ہے لیکن وہ یہ بھی برداشت نہیں کر سکتے کہ سٹیبلشمنٹ کے پیدا کردہ ٹیسٹ ٹیوب سیاستدان غالب آ جائیں اس لئے وہ پیپلز پارٹی کے اٹھارہ اکتوبر کے جلسے میں سیاست شروع کر رہے ہیں۔ دوسری طرف سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان جتنی بھی کوشش کر لیں۔ سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ٹارگٹ کلنگ پر صرف لیاری کی بات کی باقی کراچی کی کیوں نہیں کی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved