Breaking News

گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں کمی ،سیلاب نچلے درجے میں داخل ہو گیا

 

حکومت سندھ کی جانب سے حفاظتی بندوں پر میڈیکل کیمپ قائم ،متاثرہ افراد کا علاج معالجہ جاری دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر سیلابی ریلا درمیانے سے نچلے درجے میں داخل ہوگیا ، اس وقت گڈو بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ پچانوے ہزار نو سو تینتیس کیوسک جبکہ پانی کا اخراج ایک لاکھ تہتر ہزار پانچ سو تین کیوسک ہے ۔ سکھر بیراج پر اس وقت بھی پانی کا ریلا گزر رہا ہے جہاں پر پانی کی آمد دو لاکھ پچپن ہزار چھ سو ساٹھ کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج دو لاکھ تین ہزار چھ سو کیوسک ہے ۔ سکھر بیراج پر آئندہ چند گھنٹوں میں پانی کی سطح مزید کم ہوگی ، جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے جہاں پانی کی آمد ایک لاکھ انتیس ہزار ایک سو اکیانوے کیوسک جبکہ پانی کا اخراج ترانوے ہزار پانچ سو چھیانوے کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ حکومت سندھ کی جانب سے حفاظتی بندوں پر ریلیف کیلئے میڈیکل کیمپ قائم ہیں جہاں پر سیلاب سے متاثرہ افراد کا علاج معالجہ جاری ہے، تاہم اب بھی صرف 10 فیصد افراد متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کر پائے ہیں ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved