پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پشاور میں فورسز کی گاڑی پر ہونے والے حملہ خود کش تھا۔پشاور میں خود کش دھماکے کی جگہ میڈیا سے گفت گو میں پی ٹی آئی رہ نما شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ چھوٹی گاڑی کے ذریعے ایف سی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایک کار میں تھا، اور حملہ خود کش تھا، دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ نہیں کی گئی، پولیس اور فورسز نے اپنے دفاع میں ہوائی فائرنگ کی۔
Leave a Reply