این اے 149، پیپلز پارٹی نے اپنے امید وار کا اعلان کر دیا

 

پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149میں ہونے والے ضمنی انتخابا ت کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 16اکتوبر کو ہونے والے ان ضمنی انتخابا ت میں سابق رکن صوبائی اسمبلی جاوید صدیقی پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اور عثمان بھٹی کورنگ امیدوارہوں گے ۔ امیدواروں کے ناموں کی منظوری پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے دی ہے ۔اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حریف امیدواروں کے لیے کھلا میدان نہیں چھوڑے گی ۔ یاد رہے کہ یہ نشست تحریک انصاف کے معطل صدر جاوید ہاشمی کی جانب سے استعفی دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.