پشاور : صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکے میں دہشت گردوں کا نشانہ ایف سی کا قافلہ تھا۔پشاور کے علاقے مال روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے کے بعد میڈیا سے گفت گو میں صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے مال روڈ سے گزرتے ایف سی کے قافلے کو نشانہ بنایا، تاہم ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، دھماکے میں زخمی افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مشتاق غنی کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جب کہ آٹھ افراد زخمی ہوئے، دھماکے کے وقت ایف سی کا قافلہ گزر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا حملہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کا رد عمل ہے،
Leave a Reply