طاہرالقادری کے مسلسل چوتھی بار وارنٹ گرفتاری جاری

 

گوجرانوالہ: عدالت نے طاہر القادری کے مسلسل چوتھی بار وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 2 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 10 اگست کو یوم شہدا کے موقع پر عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر حملوں کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت میں داکٹر طاہر القادری وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہوئے، عدالتی استفسار پر پولیس نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں دھرنوں کے موقع پر طاہر القادری کو گرفتار کیا گیا تو امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ عدالت نے چوتھی مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 2 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.