مجھے لندن سے عمران اور قادری کے خلاف ثبوت اکٹھے کرنے کو کہا گیا ہے: ملک عاصم کا انکشاف

 

فیوچر کنسرنز کے ملک عاصم نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے مجھے کہا کہ پنجاب میں آپ ہمیں جوائن کر لیں،رانا مشہود نے مجھے لندن میں عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف ثبوت اکٹھے کرنے کا بھی کہا اور شہباز شریف نے ان کی تائید کی جبکہ وزیر اعلی نے کہا کہ مدرسہ ریفارم کے حوالے صوبائی اسمبلی کی قرار داد کو فالو نہ کروں یہ مجھے متاثر نہیں کرے گی۔ انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک بار پھر وزیر قانون پنجاب رانا مشہود خان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مجھ سے پیسے وصول کئے تھےاور اس ضمن میں جاری کی گئی ویڈیو مکمل طور پر درست ہے، انہوں نے پروگرام کے میزبان کو وہ چیک بھی پیش کئے جو رانا مشہود کی جانب سے کیش کروائے گئے تھے۔ ملک عاصم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے مجھ سے اب بھی ایک کروڑ روپے طلب کر رکھے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی میں گوجرانوالہ میں نواز شریف کے جلسے کے لئے 20لاکھ کی رقم دے چکا ہوں جبکہ شہباز شریف کی ایماءپر مجھے نقصان بھی پہنچایا جا سکتا ہے۔
یاد رہے ملک عاصم کا ادارہ فیوچر کنسرنز مالیاتی بے ضابطگیوں میں ملوث رہا ہے اوروہ حکومت پاکستان کو مطلوب ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.