مسلح افواج کا جامع حکمت عملی کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

 

مسلح افواج نے ضرب عضب کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جامع حکمت عملی کے تحت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی زیر صدارت جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف، چیف آف نیول سٹاف اور چیف آف ائیر سٹاف اور سیکرٹری دفاع نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق شرکاءنے شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن پر ہونے والی پیش رفت کو سراہا اور ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے سے متعلق مسلح افواج کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کے شرکاءنے سیلاب سے متعلق ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مسلح افواج کی کوششوں کو سراہا اور جامع حکمت عملی کے تحت ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.