کراچی پولیس چیف نے بتایاکہ چھ ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیاگیاہے جبکہ پروفیسرشکیل اوج کے قتل کی تفتیش جاری ہے ، عیدپر زبردستی کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی تاہم موٹرسائیکل کی ڈبل پر پابندی کا فیصلہ حالات دیکھ کر کیاجائے گا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادرتھیبو نے بتایاکہ پولیس نے نیوکراچی کے علاقے سے کاشف نامی ٹارگٹ کلرکو حراست میں لے لیا جس نے پولیس اہلکاروں اور سیاسی کارکنان کے قتل کا اعتراف کیا۔ سنٹرل اور ویسٹ زون پولیس نے بھی پانچ ٹارگٹ کلرز پکڑے ۔اُن کاکہناتھاکہ پولیس آپریشن سے شہرمیں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی وارداتوں میں کمی ہوئی ، ایئرپورٹ واقعے کے بعد کوئی بڑی دہشتگردی نہیںہوئی ، ڈاکیارڈ حملے پر نیوی نے کوئی ایف آئی آردرج نہیں کرائی ۔اُنہوںنے بتایاکہ شکیل اوج اور مسعود بیگ قتل کیس کے زاویئے مختلف ہیں ، شکیل اوج کیس میں این ای ڈی یونیورسٹی کے ملازم کو حراست میں لے رکھاہے ، ملازم نے ماضی میں دھمکی آمیز میسج بھیجے تھے ۔
کراچی پولیس چیف کا کہناتھاکہ شہرمیں زبردستی کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی ،کھالیں اکھٹی کرنے سے متعلق ضابطہ اخلاق بناہواہے۔اُنہوں نے بتایاکہ رواں سال120 ، گذشتہ سال 171 پولیس اہلکار شہید ہوئے ، یہ شہادتیں پولیس مقابلوں ، دھماکوں اورٹارگٹ کلنگ میں ہوئی ہیں ۔
Leave a Reply