کراچی:پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ ڈاکیارڈ حملے کی تحقیقات نیوی حکام کر رہے ہیں ،مدد مانگی گئی تو کریں گے، ڈاکٹر شکیل اوج قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔شہر قائد میں امن و امان سے متعلق میڈیا بریفنگ میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ عید قربان پر ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔پولیس چیف نے بتایا کہ ڈاکیارڈ حملے کی تحقیقات خود نیوی حکام کر رہے ہیں،ڈاکٹرشکیل اوج قتل کیس سے متعلق غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ بعض مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا گیا تھا، شواہد ملے ہیں، جلد ملزمان گرفتارکرلیں گے۔غلام قادر تھیبو کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ زون پولیس نے سیاسی کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث پانچ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ابتک ایک سو بیس پولیس اہلکار دہشت گردی کا نشانہ بنے جبکہ دوسو ٹارگٹ کلرز مقابلوں کے دوران ہلاک اور سینکڑوں گرفتارہوئے ہیں۔
Leave a Reply