افتخار چوہدری کا اکتوبر میں عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کافیصلہ

 

اسلام آباد:سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اکتوبر میں قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ ذرائع کے مطابق افتخار چوہدری کی لیگل ٹیم نے عمران خان کا جواب مستردکردیاہے اور ہرجانہ کیس دائر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ ٹیم کاکہناتھاکہ عمران خان کاعام انتخابات کے دوران ریٹرننگ افسران پر اثرانداز ہونے کا بیان بے بنیاد ہے اوروہ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، اس کے لیے مناسب وقت کا انتظار ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق افتخار چوہدری کی لیگل ٹیم نے اکتوبر میں کارروائی کے آغاز کافیصلہ کیاہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.