بلاول زرداری نے خواتین اہلکاروں کی بھرتی کا حکم دیا ہے : آئی جی سندھ

 

کراچی:سندھ پولیس پر سیاسی دباﺅ کے تحت کام کرنے کے الزامات لگتے رہتے ہیں اور اب آئی جی سندھ نے بھی اس کا اعتراف کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک تقریب کے دوران آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو نے انکشاف کیا کہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے حکم دیا ہے کہ سندھ پولیس میں فوری طور پر خواتین اہل کاروں کو بھرتی کیا جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئر مین پیپلز پارٹی کے حکم پر 1000خواتین اہل کار بھرتی کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.