رہنما پی ٹی آئی پر مقامی شہری کی جانب سے قومی اداروں کیخلاف توہین آمیز الفاظ کا الزام لگایا گیا ہےاسلام آباد ہائیکورٹ نے مستعفی رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی کو حلقہ این اے ایک سو انچاس سے انتخاب لڑنے سے روکنے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے افضل خان نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جاوید ہاشمی نے چیف جسٹس ، فوج اور سکیورٹی اداروں کی توہین کی اور ایک پریس کانفرنس کے دوران توہین آمیز باتیں بھی کیں ، جاوید ہاشمی کو این اے ایک سو انچاس سے ضنمی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت نہ دی جائے ، عدالت نے رجسٹرار کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ، درخواست گزار کو متعلقہ حلقے کے ریٹرننگ افسر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Leave a Reply