شیخوپورہ: برف خانے کے عملے کی غنڈہ گردی، میٹر ریڈر کو مار ڈالا

 

شیخوپورہ میں برف بنانے والے کارخانے کے مالکان کے تشدد سے محکمہ سوئی گیس کا میٹر ریڈر جاں بحق ہو گیا۔ میٹرریڈر کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے کارخانے میں توڑ پھوڑ کی ۔شیخوپورہ:چٹھہ کالونی میں محکمہ سوئی گیس کی ٹیم نے برف بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا۔ کارخانے کے مالکان اور ورکرز نے سوئی گیس کے دو ملازمین کو یرغمال بنالیا اور کئی گھنٹے محبوس کیے رکھا۔ کارخانے کے مالکان اور ورکرز کے تشدد سے میٹر ریڈر جنید جاں بحق ہو گیا جس پر مقتول کے ورثا نے کارخانے پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی ۔ ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر بھی احتجاج کیا ۔ پولیس کی جانب سے کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے ۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.