پاک فضائیہ ملکی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہے: ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ

 

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ جدید سازو سامان سے آراستہ ہے اور ملک کی حفاظت کے لئے تیارہے، آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔پاکستان ایئرفورس اکیڈمی میں 132ویں جی ڈی پائلٹ کی پاسنگ آﺅٹ پریڈکی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا کہنا تھا کہ والدین اورکمیشن حاصل کرنے والوں کومبارکباددیتاہوں،اس اکیڈمی میں تربیت قابل اطمینان اور قابل فخر ہے،بیرون ملک کے کیڈٹس کی تربیت پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کیڈٹس کو ہدایت کی کہ ملک کی سرحدوں کے ساتھ ساتھ آئین کا بھی تحفظ کریں،آپ کو اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے حصول کا موقع فراہم ہوگا،اب ذمے داری آپ کے کاندھوں پر ہے،آپ کو بہادری اور آگے بڑھنے کا نیا باب شروع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے پیشے میں ایکسیلینس سے کم پرسمجھوتا نہیں کیاجاسکتا، قائد اعظمؒ نے فرمایا تھا کہ آپ کو تیار رہنا ہے،فضائیہ کی روایتی بہادری اور جراءت کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، قدرتی آفات میں بھی پاک فضائیہ نے آگے بڑھ کر خدمات انجام دیں، پاک فضائیہ کی تاریخ بے مثال قربانیوں سے بھری پڑی ہے، کیڈٹس نے ایئرفورس کی اعلیٰ معیار کی تربیت حاصل کی، موجودہ دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی میں مہارت ضروری ہے۔تقریب میں پائلٹ آفیسرسفیان بابر نے اعزازی شمشیر ،پائلٹ آفیسرعلی حنیف نے چیف آف ایئر سٹاف ٹرافی اور انڈر آفیسر علی راشد نے چیئر مین جوائنٹ آف سٹاف ٹرافی حاصل کی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.