پی ٹی آئی کا شو کاز میرے لیے اعزاز سے کم نہیں،جاوید ہاشمی

 

ملتان : سینیر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شو کاز نوٹس مل گیا ہے، یہ شوکازنوٹس میرےلیےکسی اعزازسےکم نہیں۔ملتان کے باغی نے ایک بار پھر  باغی ہونے کا یقین  دلا دیا، ملتان میں میڈیا سے گفت گو میں مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے دیا گیا شو کاز نوٹس موصول ہوگیا ہے، تاہم  یہ شوکازنوٹس میرےلیےکسی اعزازسےکم نہیں انہوں نے کہا کہ نوٹس جہانگیرترین کی جانب سےمجھےموصول ہواہے، جہانگیرترین کی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں، شوکازنوٹس میں میرےکیخلاف کوئی خاص الزام نہیں لگایاگیا، میں چاہتاتو5سال تک آرام سےاسمبلی میں بیٹھ سکتاتھا۔ہاشمی نے مزید کہا کہ جوچاہےمیری خدمت گالیوں سےبھی کرسکتاہے،یہ گالیوں کاموقع بھی میں نےہی تمہیں جمہوریت کی وجہ سےدلوایا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف  کے سربراہ عمران خان سے پارٹی پالیسی کے باعث جاوید ہاشمی  دھرنا چھوڑ کر ملتان آگئے تھے اور پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنس کر ڈالی تھی، جس پر پارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.