Breaking News

بھارتی خلائی مشن مریخ کے مدار میں داخل ہوگیا

 

نئی دہلی: بھارتی خلائی شٹل مریخ کے مدار میں داخل ہو گئی، بھارتی وزیراعظم جائزے کیلئے کنٹرول روم پہنچ گئے جہاں مشن کی کامیابی پر کنٹرول روم میں جشن منایا گیا۔ بھارت کا پہلا مریخ مشن ”منگل یان“ گزشتہ سال پانچ نومبر کو روانہ ہوا تھا، اس مشن پر ساڑھے چار ارب روپے لاگت آئی۔ مشن کے سرخ سیارے کے مدار میں داخل ہونے پر کنٹرول روم میں موجود افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور وزیراعظم نریندر مودی نے ماہرین کو مبارک باد دی۔ مشن منگل یان چھ ماہ تک مریخ پر قیام کرے گا اور سیارے پر آب وہوا اور میتھین گیس تلاش کرے گا، خلائی شٹل میں موجود پانچ مخصوص آلات مریخ کے بارے میں معلومات جمع کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved