حریک انصاف کے ارکان سے انفرادی طور پر استعفوں کی تصدیق کرانا لازم ہے، ایاز صادق

 

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان سے استعفوں کی تصدیق کرانا لازم ہے، کل کوئی بھی رکن کہہ سکتا ہے کہ اس سے دباؤ کے تحت استعفیٰ لیا گیا، یہ ڈی چوک نہیں کہ سب ارکان کو اکھٹا بلایا جائے۔اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اگر کسی رکن سے تصدیق نہ کرائی گئی تو وہ اسے عدالت میں چیلنج کر سکتا ہے، تحریک انصاف کے رہنما انہیں ڈکٹیٹ نہ کریں، یہ ڈی چوک نہیں کہ سب ارکان کو اکھٹا بلایا جائے، قوائد کے مطابق ہر رکن کی انفرادی حیثیت سے تصدیق لازم ہے ۔ ایاز صادق نے کہا کہ پانچ مسترد شدہ استعفوں میں سے دو نے تصیح کر کے دوبارہ بھیجے ہیں ۔ تحریک انصاف کی جانب سے جانبداری کا الزام مسترد کرتے ہوئے سپیکر کا کہنا تھا کہ وہ اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کر رہے ہیں ، ہمیشہ غیر جانبداری سے ایوان چلایا ، اپوزیشن کو زیادہ بولنے کا موقع دیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.