خاندان ہی فوجی ہے، عمران کو سہاروں کی ضرورت نہیں : علیمہ خان

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ کپتان کو سہاروں کی ضرورت نہیں، عمران خان کا خاندان فوجیوں سے بھرا پڑا ہے،چھ کزن جرنیل ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان سہاروں پر یقین نہیں رکھتے، فوجی ایلینز نہیں ہیں کہ انہیں نہ ملا جاسکے۔اُنہوںنے کہاکہ عمران خان کا مشن عوام کی حالت تبدیل کرنا ہے، انہیں وزیراعظم کی کرسی کی کوئی ضرورت نہیں،لاہور کا جلسہ کراچی کے جلسے سے بڑا ہوگا اور لوگ کپتان سے ملنے کیلئے پہلے ہی تیار بیٹھے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.