داعش کی اسلامی ریاست کیخلاف طاقت کا استعمال ضروری ہے :اوبامہ

 

عالمی برادری اور دیگر مذاہب کے ماننے والے داعش کیخلاف ایک ہو جائیں :امریکی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاباقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 69 واں اجلاس جاری ہے ، اجلاس سےاب تک براک اوباما اور ڈیوڈ کیمرون سمیت کئی عالمی رہنما خطاب کر چکے ہیں ، اجلاس میں دہشتگرد تنظیم داعش اور اس کے خلاف کارروائیاں موضوع بحث رہیں ۔ امریکی صدر براک اوباما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش کی اسلامی ریاست کےخلاف طاقت کا استعمال ضروری ہے ، عالمی برادری اوراسلام سمیت دنیا کے دیگر مذاہب ان کا مقابلہ کرنے کیلئے ڈٹ جائیں ۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب برطانیہ کو بھی داعش کے خلاف کارروائی کیلئے اتحادی ممالک کا ساتھ دینا چاہئے ۔ جنرل اسمبلی کےاجلاس سے فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندے ، ترک صدر طیب اردوان ، مصری صدر عبدالفتاح السیسی،اردن کے شاہ عبداللہ سمیت کئی رہنماؤں نےخطاب کیا ۔ دوسری طرف سلامتی کونسل کے اجلاس میں دہشتگردوں کوبیرون ملک کارروائیوں سےروکنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ تمام ممالک اپنے شہریوں کیلئے سخت قوانین کا نفاذ کریں ، تاکہ ان کو دہشتگردوں کی مالی معاونت اور ساتھ دینے سے روکا جاسکے ۔ اقوام متحدہ کی طرف سےعالمی رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ، جس میں 140 سے زائد سربراہان مملکت نےشرکت کی ۔ اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بانکی مون نے اجلاس کے انعقاد کی معاونت پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.