دھاندلی کا الزام ، سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کالیگی رکن اسمبلی کی نااہلی کافیصلہ معطل کردیا

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو لیگی رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکدیا۔ ق لیگ کے عبدالرحیم رند نے مسلم لیگ ن کے خالد مگسی کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے ۔ سماعت مکمل کرکے الیکشن ٹربیونل نے خالد مگسی کی اسمبلی رکنیت معطل کردی تھی اور الیکشن کمیشن کو نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کاحکم دیاتھا جس پر خالد مگسی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے خالد مگسی کی اپیل کی سماعت کی ۔ ابتدائی سماعت کے بعد فاضل بینچ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل ، الیکشن کمیشن کو نااہلی کانوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکتے ہوئے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.