ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، الطاف حسین کا کراچی کے ہر چوک میں دھرنوں کا اعلان

 

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے آج سے کراچی کے ہر چوک پر دھرنوں کا اعلان کر دیا ، کہتے ہیں ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ، متحدہ کے علاوہ کسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ نہیں مارا گیا۔کراچی میں متحدہ کے سیکٹر آفس پر چھاپے اور کارکنوں کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا متحدہ کے علاوہ کسی دوسری سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپے نہیں مارے گئے ، قیام امن کے لئے ایم کیو ایم کی کوششوں کو سراہنے کے بجائے اسے ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ متحدہ کے قائد کا کہنا تھا ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ، عسکری ونگ کے حوالے سے صرف ایم کیو ایم کا نام کیوں لیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا ٹی وی سٹیشن اور سرکاری عمارتوں پر حملے کرنے والوں کے ساتھ تو نہایت نرمی سے پیش آیا جا رہا ہے لیکن ایم کیو ایم کے پرامن کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا جا رہا ہے ۔ الطاف حسین کا کہنا تھا چھاپوں اور گرفتاریوں کے دوران گالیاں دی جاتی ہیں ۔ ایسا طرز عمل محبت کو نہیں بلکہ نفرتوں کو جنم دے گا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج سے کراچی کے ہر چوک میں دھرنا دیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.