ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کیلئے کسی ملک نے درخواست نہیں کی ، توقع ہے نئی افغان قیادت سرحد پار دہشت گردی روکے گی، بلوچستان میں لشکر خراسان نامی گروپ کی موجودگی کا علم نہیں۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے بتایا کہ امریکہ میں نواز شریف مودی ملاقات کیلئے پاکستان نے درخواست کی نہ بھارت نے ۔ امریکی صدر سے بھی وزیراعظم کی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔ وزیراعظم نیویارک میں چھ سے سات سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں گے، وزیر اعظم کی تقریر میں خارجہ پالیسی کے تمام نکات شامل ہوں گے ۔ افغانستان سے تعلقات کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ نئی افغان قیادت سے قریبی رابطے چاہتے ہیں، توقع ہے نئی افغان قیادت سرحد پار دہشت گردی روکے گی، امید ہے افغانستان میں دہشت گردی کے ٹھکانے بھی تباہ کئے جائیں گے، بلوچستان میں لشکر خراسان نامی گروپ کی موجودگی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ کسی بھی نام سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، چینی صدر کے دورہ پاکستان کی ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی، دونوں ملک ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔
Leave a Reply