وزیراعلیٰ سندھ کا الطاف حسین کو فون ، گرفتارکارکنان کی رہائی میں کردار اداکرنے کی یقین دہانی

 

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا ہے اور گرفتارکارکنان کی رہائی کیلئے کردار اداکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے بتایاکہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد کارکنان کی گرفتاریوں اور کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا وزیراعلیٰ سندھ نے الطاف حسین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کارکنان کی رہائی میں اپنا کردار اداکریں گے اور جو بھی بے گناہ ہوا اُسے فوری رہاکیاجائے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.