وفاقی حکومت نے خیبرپختونخواہ حکومت کی کارکردگی سے متعلق وائٹ پیپر جاری کر دیا

 

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے خیبرپختونخواہ حکومت کی کارکردگی سے متعلق وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف سے کے پی کے کی حکومت نہیں سنبھالی جا رہی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن قائمہ کمیٹی اطلاعات ماروی میمن نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا ہے اور اسلام آباد میں کنٹینر میں بیٹھ کر لوگوں کو گمراہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی د وسرے صوبوں پر نظر ہے لیکن انہیں اپنے صوبے میں کچھ نظر نہیں آتا، لوگوں نے خیبرپختونخواہ کے بجائے ڈی چوک میں نیا پاکستان دیکھا، تحریک انصاف نے کارکردگی چھپانے کیلئے دھرنوں کی سیاست شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ترقیاتی بجٹ پوری طرح استعمال نہیں کیا اور نہ ہی صوبے میں سرمایہ کاری لا سکی ، خیبرپختونخواہ میں پنجاب سے کم ریونیو اکٹھا ہوا، خیبرپختونخواہ میں نامکمل منصوبوں کی وضاحت کی جائے۔
ماروی میمن نے کہا کہ تحریک انصاف نے منشور میں کئے جانے والے وعدے پورے نہیں کئے، خیبرپختونخواہ میں حکومت بنانے کے بعد صرف ایک سکول قائم کیا گیا جبکہ 15 فیصد زرعی ٹیکس کا ودعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا اور کنٹینر میں بیٹھ کر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف بدانتظامی سے متعلق ہمارے الزامات کا جواب دے سکتی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.