Breaking News

ایم کیو ایم نے کراچی کو سیل کر دیا 10مقامات پر دھرنے

 

رینجرز کی جانب سے بدھ کی شب ابو الحسن اصفحانی روڈ پر ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ مار کر 20 سے زائد کارکنان کو حراست میں لینے کے خلاف ایم کیو ایم کے وزرا ، رکن قومی صوبائی اسمبلی اور رابطہ کمیٹی اراکین سمیت کارکنان وزیراعلیِ ہاؤس کے سامنے سراپا احتجاج بن گئے جن کے ہمراہ حراست میں لئے گئے کارکنان کے اہل خانہ بھی موحود ہیں۔ رینجرز کی جانب سے رات گئے ایم کیو ایم کے 8 کارکنان کو رہا کر دیا گیا جبکہ دیگر کارکنان کی رہائی کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت صوبائی حکومتی وفد سے مزاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا جبکہ نمائش چورنگی ، شاہراہ فیصل ، تین تلوار اور گلشن سمیت شہر میں 9 مقامات پر دھرنے دے دیئے گئے ۔ایم کیو ایم کے احتجاج کے باعث شہر میں ٹرانسپورٹ ، تعلیمی و کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس بھی بند کر دئیے گئے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے تمام کارکنان فوری رہا نہ کرنے کی صورت میں دھرنے و احتجاج کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved