Breaking News

کراچی کے مختلف مقامات پر ایم کیوایم کے دھرنے ،فضائی آپریشن متاثرہونے کاخدشہ، سیکیورٹی ادارے دہشتگردوں پر توجہ مرکوزکریں : وسیم اختر

 

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی گرفتاریوں کیخلاف شہرقائد کے مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے جبکہ دکانیں اور پٹرول پمپ بھی بند ہوناشروع ہوگئے ہیں ،دھرنوں کے باعث فضائی آپریشن بھی متاثرہونے کاخدشہ ہے ، ایم کیوایم کے رہنماءوسیم اختر کاکہناتھاکہ متحدہ کے کارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ، سیکیورٹی ادارے سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی پکڑدھکڑکی بجائے اپنی توجہ دہشتگردوں پر مرکوز کریں ۔
ایم کیوایم کے مطابق وزیراعلیٰ ہاﺅس، سٹارگیٹ، تین تلوار، شارع فیصل ، ناظم آباد نمبرون ، ناگن چورنگی ، نمائش چورنگی ، گولیمار ، گلشن چورنگی ، لانڈھی ، گلشن اقبال ، فائیوسٹار چورنگی پر دھرنے جاری ہیں جن میں ایم کیوایم کے ہمدردوں ، گرفتارکارکنان کے دوست وعزیز اور اہل خانہ شریک ہیں ۔
ایم کیوایم کے دھرنے کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کانظام درہم برہم ہے اور گاڑیوں کو متبادل راستوں پرموڑ دیاگیاجس کی وجہ سے پی آئی اے کے عملے کو ایئرپورٹ پر جانے میں بھی مشکلات کا سامناہے جبکہ پٹرول پمپ اوردکانیں بند ہوناشروع ہوگئی ہیں تاہم ایم کیوایم کے قائدا لطاف حسین نے ہدایت کی ہے کہ ایمبولینس اور مریض لے جانیوالی گاڑیاں نہ روکی جائیں ۔
پی آئی اے حکام نے دھرنوں کی وجہ سے شیڈول متاثرہونے کا خدشہ ظاہرکردیاہے جبکہ ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ مسافراپنے گھروں سے نکلنے سے پہلے فلائٹ سے متعلق معلومات ضرورحاصل کرلیں ۔
ایم کیوایم کے رہنماءخواجہ اظہارالحسن کاکہناتھاکہ کارکنان کی گرفتاریوں کاسلسلہ نہ رکاتودھرنوں کاسلسلہ پورے پاکستان تک پھیل جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ کارکنان کو رہاکرائیں ، وہ موجودہ صورتحال میں بری الذمہ نہیں ہوسکتے ۔
فیصل سبزواری کاکہناتھاکہ رینجرز کی جانب سے کارکنان سے زیادتی کی گئی ، امیدہے کہ وزیراعلیٰ اپنا کردار اداکریں گے ۔حیدرعباس رضوی کاکہناتھاکہ ایم کیوایم کے ساتھ جو سلوک کیاگیاوہ کسی جماعت سے نہیں ہوا، ، گزشتہ روز بھی پانچ سوکارکنان کا محاصرہ کیاگیا، ایم کیوایم کالعدم جماعت نہیں ۔وسیم اختر کاکہناتھاکہ سیکیورٹی ادارے اپنی توجہ دہشتگردوں پر مرکوز رکھیں،کارکنان کی

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved