بہت جلد نیویارک میں بھی گو نواز گو کے نعرے لگیں گے :عمران خان

 

کارکنوں پر ظلم برداشت نہیں ہوگا، قوم آج بھی پر عزم ، نواز شریف یہ نہ سمجھیں دھرنا دینے والے تھک گئے :دھرنے سے خطاب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بہت جلد نیویارک میں بھی گو نواز گو کے نعرے لگیں گے ، اب حکومت جانے کا وقت آگیا ہے ۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب کارکنوں پر ظلم برداشت نہیں ہوگا ،ہم اس ظالم نظام کو ختم کرنے کیلئے میدان میں آگئے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ یہ کیسا انصاف ہے کہ کروڑوں عوام غربت سے مر رہے ہیں اور چند لوگ ارب پتی ہوگئے ہیں ، اس وقت نواز لیگ مک مکا کی سیاست کر رہی ہے ، عمران خان نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر یہ ملک بنایا ہم کسی کو یہ ملک لوٹنے نہیں دیں گے ۔ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ دھرنا دینے والے تھک گئے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے ، آج بھی یہ قوم پر عزم ہے اور حکومت سے نجات چاہتی ہے ، عمران خان نے کہا کہ میں نواز شریف کا ذاتی مخالف نہیں نہ ہی مجھے ان کی ذات سے کوئی رنجش ہے ، میں اس ظالمانہ نظام کیخلاف آواز بلند کر رہا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہر محب الوطن پاکستانی تبدیلی کا خواہاں ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے مظلوم کارکنوں کو جن پولیس والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ان کے خلاف کارروائی ہوگی اور ان سے بدلہ لیا جائے گا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.