ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالضحی چھ اکتوبر کو ہو گی

 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا۔ یکم ذی الحج ہفتے کو جبکہ عید الضحیٰ چھ اکتوبر بروز پیر کو ہو گی۔
کراچی:چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس می مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی۔ ماہرین فلکیات بھی اجلاس میں شریک تھے۔ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے اس دوران ملک کے کسی بھی حصے سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے پریس کانفرنس میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں عید الضحیٰ چار اکتوبر بروز ہفتہ ہو گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.