سندھ اسمبلی میں اسلام آباد دھرنوں کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی ، شرجیل میمن کہتے ہیں دھرنے والی جماعتوں کو سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرنا چاہئے ، ایم کیو ایم کے اظہار الحسن کا کہنا ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عوامی تحریک کے مطالبات جائز سمجھتے ہیں۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اسلام آباد میں دھرنوں کے خلاف قرارداد مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رکن سورٹھ تھیبو نے پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے ملک کو معاشی نقصان ہو رہا ہے ۔ دنیا میں پاکستان کے بارے میں غلط پیغام گیا ۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن نے تنقید کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی بھی انتخابی اصلاحات چاہتی ہے ۔ دھرنے والی جماعتوں کو سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عوامی تحریک کے مطالبات کو جائز سمجھتے ہیں ۔ اجلاس میں آج بھی علیحدہ نشستیں الاٹ ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا ۔ اجلاس میں پارلیمانی امور کے وزیر سکندر میندرو نے سندھ ورکرز ویلفئیر فنڈ بل دوہزار چودہ بھی متعارف کرا دیا۔
Leave a Reply