سندھ کی تقسیم کیخلاف ٹنڈو الہ یار اور گرد و نواح میں شٹر ڈاﺅن

 

کراچی :سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی اپیل پر ٹنڈو الہ یار اور گرد و نواح کے علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے،شہر کے تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی اپیل پر ٹنڈوالہ یار اور اس کے گرد و نواح علاقوں میں مکمل شٹر ڈاﺅن اور پہیہ جام ہڑتال ہے اور شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں ، ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے نامعلوم افراد کی جانب سے رات کے دوسرے پہر شہر کے چار مختلف مقامات پر کریکر دھماکوں اور فائرنگ کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ہڑتال کے باعث سٹرکوں سے ٹریفک مکمل طور پر غائب رہی جسکے باعث مسافروں اور دیگر شہروں میں ملازمت کی غرض سے جانے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.