وفاق، عوامی تحریک کے مابین مذاکرات پر ڈیڈ لاک ختم ،حکومت جے آئی ٹی کا سربراہ کسی اور صوبے سے لینے پر راضی ہوگئی

 

وفاقی حکومت اور پاکستان عوامی تحریک کے مابین مذاکرات پر ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے ،حکومت جوائنٹ انویٹی گیشن ٹیم کا سربراہ کسی اور صوبے سے لینے پر راضی ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اور پاکستان عوامی تحریک کے مابین مذاکرات پر ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ڈیڈلاک کا خاتمہ ہوگیا ہے اور وفاقی حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) کی سربراہی کے لیے سندھ ، خیبر پختونخوا یا بلوچستان کے کسی قابل افسر کو منتخب کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی سربراہی کے لیے خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس ناصر درانی کا نام زیر گردش ہے کیوں کہ وفاقی حکومت ، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کو ان کی قابلیت پر کوئی شک نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ایف آئی آر کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی جج پر مشتمل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.