چھاپوں کا نشانہ صرف ایم کیو ایم کیوں ہے ، الطاف حسین نے آرمی چیف کو 14سوالات کر دیئے

 

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے 14 سوالات کر دیئے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں صرف ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کے دفاتر اور گھروں کو چھاپوں کا مرکز کیوں بنایا گیا؟الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ نے آپ کو ایک سب سے بڑا منصب اور طاقتور عہدہ عطا فرمایا ہے ، فوج قوم کے اتحاد کی علامت ہوتی ہے ۔ رینجرز نے کراچی میں آپریشن کیا اور جگہ جگہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریاں ہوئیں جن میں سے 41 کارکنان تاحال لاپتہ ہیں ۔ الطاف حسین نے سوال اٹھایا کہ صرف اور صرف ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کے دفاتر اور گھروں کو چھاپوں کا مرکز کیوں بنایا گیا؟ ایم کیو ایم کے قائد نے سوال کیا کہ ان کے بھائی اور بھتیجے کو کس جرم میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا ۔ الطاف حسین نے یہ بھی سوال کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو قتل کرنے والے کتنے افراد کو سزا دی گئی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.