کراچی: ایس ایس پی فاروق اعوان دھماکے میں محفوظ، دو افراد جاں بحق

 

کراچی میں ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان دھماکے میں بال بال بچ گئے۔ واقعہ میں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔ پولیس موبائل بھی تباہ ہو گئی۔ ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان کو ڈیفنس فیز فور میں گاڑی سے اترتے ہوئے نشانہ بنایا گیا تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دو ر دور تک سنی گئی۔ پولیس موبائل کی کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ جائے وقوعہ پر گہرا بیس فٹ گہرا گڑھا بھی پڑ گیا۔ دھماکے میں ہلاک جاں بحق ہونیوالے افراد کی شناخت عبدالغفور اور کلیم اللہ کے نام سے کی گئی ہے۔ جائے وقوعہ سے تین افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں چھوٹی کار استعمال کی گئی جو سڑک کنارے پارک کی گئی تھی۔ پچپن کلو گرام بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔ دہشتگردوں نے ہائیلی ایکسپلوزیو مواد استعمال کیا۔ جائے وقوعہ سے بڑی تعداد میں بال بیرنگ بھی ملے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دیے دیا اور ہدایت کی دھماکے میں ملوث ملزموں کا ہر جگہ پیچھا کیا جائے۔ عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری، سابق صدر آصف زرداری، الطاف حسین اور عمران خان نے ایس ایس پی فاروق اعوان پر حملے کی مذمت کی۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے آئی سندھ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.